ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ 2023 کا ابتدائی شیڈول، پاک بھارت پہلا میچ کہاں ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے اعلان کردہ شیڈول میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے مقام کا تعین کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ 2023 کا ہائی وولٹیج مقابلہ 15اکتوبر کو شیڈول ہے جو احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے اعتراض کے باوجود پاکستان اور بھارت کا میچ احمدآباد میں رکھا گیا ہے، شیڈول آئی سی سی اپنے ممبر ملکوں سے منظوری کے بعد جاری کرے گا۔

- Advertisement -

شیڈول کے مطابق 5اکتوبر کو ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، پاکستان کے ابتدائی 2میچ کوالیفائر ٹیموں کے ساتھ 6اور 12اکتوبر کو حیدرآباد دکن میں ہونگے۔

اس کے علاوہ پاکستان 20 اکتوبرکو آسٹریلیا سے بنگلور میں میچ کھیلے گا جبکہ پاکستان کا افغانستان سے میچ 23اکتوبر کو چنائے میں شیڈول ہے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان کا بنگلادیش سے31اکتوبر کو کولکتہ، نیوزی لینڈ سے5نومبر کو بنگلور میں میچ ہوگا، پاکستان کا آخری میچ انگلینڈ سے12 نومبر کو کولکتہ میں شیڈول ہے۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر جبکہ دوسرا16نومبر کو شیڈول ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں