14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

عماد وسیم کی ورلڈکپ کے لیے پیشگوئی حرف بہ حرف صحیح ثابت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ تو نہیں مگر وہ ملک میں بیٹھ کر ورلڈکپ کے حوالے سے درست پیشگوئیاں کررہے ہیں۔

بھارت میں منعقد ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے حوالے سے عماد وسیم نے پیشگوئی کی تھی کہ اس ٹورنامنٹ میں کوئی میچ ایسا بھی ہوگا جس میں 400 رنزبھی بن سکتے ہیں۔

عماد وسیم کے مطابق بھارت میں موجود گراؤنڈز کی باؤنڈریز چھوٹی ہیں لہٰذا عالمی کپ کے میچز کے دوران زیادہ رنز بنیں گے۔ خیال رہے کہ بھارت میں زیادہ تر وکٹیں بیٹرز کو سپورٹ کرتی ہیں۔

- Advertisement -

کچھ ہی دنوں بعد جنوبی افریقہ نے ان کی بات سچ ثابت کردکھائی، پروٹیز نے سری لنکا کے خلاف میچ میں رنز کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے حریف کو جیت کے لیے 429 رن کا ہدف دیا۔

ورلڈک کپ کے مذکورہ میچ میں متعدد ریکارڈ بھی بنے جبکہ ایک ہی ٹیم کے تین بیٹرز نے پہلی بار میچ میں سنچریاں بھی اسکور کیں۔

پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقعب کرنے کے لیے سری لنکا نے کوشش تو بہت کی تاہم پوری ٹیم 326 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور جنوبی افریقی ٹیم 102 رن سے فاتح رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں