ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اپ میچ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل تمام شریک ٹیمیں وارم اپ میچز کھیل کر اپنے ہتھیاروں کی جانچ کریں گے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج حیدرآباد دکن میں کھیلا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کا باضابطہ آغاز تو 5 اکتوبر سے ہوگا تاہم آج سے وارم اپ میچز شروع ہو رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں شریک ہر ٹیم دو دو میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ آج حیدرآباد دکن میں ٹکرائیں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت پہنچنے کے بعد گزشتہ روز پہلا پریکٹس سیشن کیا جب کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی ٹریننگ کی۔

- Advertisement -

ٹریننگ سیشن میں کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔

کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔

قومی ٹیم اسی گراؤنڈ میں منگل 3 اکتوبر کو 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ وارم اپ میچ میں مدمقابل ہوگی۔

ورلڈ کپ سے قبل ہتھیار جانچنے کا آخری موقع، وارم اپ میچز کا آج سے آغاز

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں