اشتہار

عالمی کپ: کیویز کیخلاف افتتاحی میچ میں اہم انگلش پلیئر کی شرکت مشکوک

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیمیں کل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی تاہم اہم انگلش پلیئر کی میچ میں شرکت کے امکانات معدوم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ون ڈے انٹرنیشنل سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے والے دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے جب کہ کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے ساتھ بڑا خطرہ مول نہیں لیں گے۔

بین اسٹوکس بنگلادیش کے خلاف وارم اپ میچ بھی نہیں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ انگلش کپتان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایونٹ کے بالکل آغاز میں ہی کوئی بڑا رسک نہیں لیں گے کیوں کہ پلیئرز کی فٹنس سب سے اہم ہے۔

- Advertisement -

ورلڈ کپ ایک لمبا ایونٹ ہے اور ہمیں کافی عرصہ یہاں گزارنا ہے اور یہ وقت نہیں کہ ہم کوئی بڑا خطرہ مول لیں اور بعد میں نقصان اٹھائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی عمدہ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بین اسٹوکس ہپ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

احمد آباد میں عالمی کپ کا افتتاحی میچ کل 5 اکتوبر کو دوپہر دو بجے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں