تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جدید سینٹائیزر مشینیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر نصب

کراچی: ملک میں جاری کرونا وبا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لئے جدید سیناٹائیز مشینوں کا تحفہ دیا گیا ہے، تحفے میں دی گئی جدید سینٹائیزر مشینیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر نصب کردی گئیں ہیں۔

ائیرپورٹ منیجر اسلام آباد کے مطابق ایئر پورٹ کے بین الا قوامی روانگی اور آمد لاؤنج میں یہ مشینیں نصب کی گئیں ہیں، مشینیں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تحفہ کے طور پر دی گئیں ہیں۔

 

دوسری جانب کرونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئےجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایئرلائنز اور مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کر کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملکی و غیر ملکی ائرلائنز ائیرپورٹ کے ٹرمینل عمارت کنکورس ہال کے احاطے میں اپنے کاؤنٹر قائم کریں‌ گی

یہ بھی پڑھیں:  لاہور ایئرپورٹ کے اعلیٰ افسر کورونا میں مبتلا

ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں سے کورونا ٹیسٹ رپورٹ دیکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کراچی سے بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو ٹرمینل عمارت میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے قبل ان کے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی کووڈ نائنٹین کے منفی ٹیسٹ رپورٹس کی جانچ پڑتال کریں۔

بین الاقوامی روانگی لاونچ میں داخل ہونے سے قبل بھی محکمہ صحت کا عملہ مسافروں سے کورونا سرٹیفکیٹ طلب کر ے گا۔ مسافروں کی مکمل طبی جانچ پڑتال اور اسکریننگ کے عمل سےگزرنےکے بعد ہی بعد چیک ان کاؤنٹر پر جانے کی اجازت ہو گی۔

ائیرپورٹ منیجر عمران خان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر چیک ان کاؤ نٹر پر سماجی فاصلے پر سختی سے عملدرآمد ہوگا خلاف ورزی پر ائیرلائن پر جرمانہ ہو گا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں