ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

یمن کا اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

یمن نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق یمن نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا اور اسرائیلی علاقوں پر بیلسٹک ، کروز اور ڈرون میزائیل برسادیئے۔

حوثی فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں ہمارے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں تیسرا آپریشن ہے، جب تک اسرائیلی جارحیت بند نہیں ہوتی، میزائلوں اور ڈرونز سے مزید حملے جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

جنرل یحییٰ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی علاقوں مین مختلف مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد ڈرونز کے ساتھ بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی ایک بڑی تعداد سے جنگ کا آغاز کیا ہے۔

جنرل یحییٰ کا کہنا تھا کہ تنازعہ کے آغاز کے بعد سے یہ حوثیوں کا اسرائیل پر تیسرا حملہ ہے، جس سے یہ تصدیق ہوتی ہے کہ 28 اکتوبر کو ہونے والے ڈرون حملے کے پیچھے ان کا ہاتھ تھا ، جس کے نتیجے میں مصر میں دھماکے ہوئے اور اسرائیل نے اس کا الزام حوثیوں پر لگایا اور ایک اکتوبر 19 واقعہ جس میں امریکی بحریہ نے تین کروز میزائلوں کو روکا۔

جنرل ساری نے اعلان کیا کہ فلسطین کے کاز کے حوالے سے ہمارے یمنی عوام کا موقف طے اور اصولی ہے اور فلسطینی عوام کو اپنے دفاع اور اپنے مکمل حقوق استعمال کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

دوسری جانب یمن نے حملوں کی ویڈیوبھی جاری کی ہے۔ جس میں بیلسٹک اورکروز میزائل اسرائیل کی طرف فائر کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں