26.5 C
Boydton
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

یوسف پٹھان بھارتی پارلیمان میں ڈیبیو کیلئے تیار! مگر بی جے پی کو اعتراض

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر اور جارح مزاج بلے باز یوسف پٹھان نے بھارتی پارلیمنٹ میں بطور قانون ساز اپنی اننگز کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارت میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے لوک سبھا کے لیے پارٹی امیدواروں کا ناموں کا اعلان کیا ہے اور قرعہ فعال سابق مسلم کرکٹر یوسف پٹھان کا نام بھی نکلا ہے۔ یوسف پٹھان نے اعتماد کرنے پر ممتا اور ان کی پارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یوسف نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غریب اور محروم طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے عوامی نمائندوں کو کام کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اُن پر اعتماد کیا اور پارلیمنٹ میں عوام کی آواز بننے کے لیے امیدوار نامزد کیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں توانا آواز سمجھی جانے والی ممتا بنرجی نے ریاست کی تمام 42 لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

بنگال کی وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان ٹی ایم سی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کاالیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ بہرام پور کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔

یوسف پٹھان نے ممتا بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ کولکتہ کے بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ ریلی میں ترنمول کانگریس پارٹی کا روایتی اسکارف پہنے ہوئے بھی نظر آئے۔

41 سالہ سابق کرکٹرکا تعلق گجرات سے ہے جبکہ انتخابات میں ان کا مقابلہ کانگریس کے ہیوی ویٹ ادھیر رنجن چودھری سے ہونے کا امکان ہے۔

ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی فہرست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا کہنا تھا کہ ممتا بنرجی کی پارٹی ’باہر سے لوگوں‘ کو لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

بی جے پی بنگال کے سربراہ سکانتا مجمدار نے واضح کیا کہ ٹی ایم سی کے امیدوار کیرتی آزاد اور یوسف پٹھان کا تعلق بنگال کی ریاست سے نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں