10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

زمبابوے کے کپتان سین ولیمز نے امریکیوں کو دھو ڈالا!

اشتہار

حیرت انگیز

زمبابوے کے کپتان سین ولیمز کی طوفانی فارم جاری ہے انھوں نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں امریکن بائولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے شاندا سینچری جڑ دی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق زمبابوے کے کپتان سین ولیمز کی فارم ان دنوں خوب ساتھ دے رہی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انھوں نے ہرارے میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر مقابلے میں امریکا کے خلاف محض 65 بالز پر سنچری جڑ دی، زمبابوین کپتان نے کسی امریکن بولر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گرائونڈ کے چاروں طرف خوبصورت اسٹروکس کھیلے اور 101 بالز پر 174 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

جارح مزاج بیٹسمین نے اپنی اننگز میں 21 چوکے لگانے کے ساتھ ساتھ 5 چھکے بھی لگائے، ان کی شاندار اننگز کی بدولت زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز کا مجموعہ کھڑا کیا۔

- Advertisement -

ان کے علاوہ سکنر رضا اور ریان برل نے بھی آخر میں آکر جارحانہ انداز اپنایا جس کے باعث زمبابوے 400 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی بیٹنگ جاری تھی جس نے 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنا لیے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں