تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

اصلی سونے کی پہچان کے آسان طریقے

نیویارک:عالمی معیار کے مطابق وہ سونا جعلی ہوتا ہے، جو 10 قیراط سے کم ہو، سونا نقلی ہے یا اصلی اس کو معلوم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی جیولر کے پاس لے جائیں اور چیک کروائیں لیکن اگر آپ خود چیک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے مختلف طریقے ہیں۔

 سونا اصلی ہے یا نقلی پتہ کرنے کیلئے بصری معائنہ کیا جاسکتا ہے،  ایک عدسے کے ذریعے آپ سونے میں ہونے والی کھوٹ کا اندازہ کرسکتے ہیں، عدسے کے ذریعے سونے کی بنی ہوئی چیز کے جوڑوں پر دھیان دیں کہ کہیں وہاں بدرنگی تو نہیں دکھائی دیتی؟ اگر بدرنگی ہوں تو اس کا صاف مطلب ہے کہ اس میں کھوٹ بہت زیادہ ہے۔

سونا اصلی ہے یا نقلی پتہ کرنے کا آسان طریقہ دانتوں کے نشان ہیں، ہم ایسی بے شمار فلمیں دیکھ چکے ہوں گے، جن میں قیمتی دھاتوں کو تلاش کرنے والا شخص انہیں دانت کے ذریعے کاٹتا ہے، ایک نظریہ کے مطابق سونے کو دانتوں میں دبانے کے بعد جب اسے آپ دیکھیں گے تو اس پر دانتوں کے نشان پڑے ہوں گے تو آپ کا سونا اصلی ہے۔

Comments

- Advertisement -