اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بڑے فیصلے کرنے کا وقت آگیا، راحیل شریف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل کاکہنا ہے کہ بڑے فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لئے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا لازمی ہے۔

جنرل راحیل شریف اسلام آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی رہنماؤں سے خطاب کررہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ خیبرون اور ضربِ عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اوران کے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں۔

انہوںنے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ سانحہ پشاور کے براہ راست مجرم موقع پرہی ہلاک کردئیے گئے تھے جبکہ پس پردہ عوامل کو بے نقاب کرنے کے لئے بڑے پیمانے پرگرفتاریاں کی جارہیں ہیں اور تفتیش کے نتیجے میں مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ملا فضل اللہ کے بارے میں ابھی واضح اطلاعات افغانستان سے موصول نہیں ہوئی ہیں کہ وہ گرفتار ہوا ہے یا مارا جاچکا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ ایساف کمانڈر کی جانب سے یقین دہانی اور عملی ثبوت کے باعث بڑی کامیابیاں متوقع ہیں۔ دو طرفہ تعاون سے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔

راحیل شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت قوم کا ایک ہونا ضروری ہے متحد ہوکر ہی یہ جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ آئندہ نسلوں کو ایک پر امن مستقبل دینے کے لئے دہشت گردی کو صفحہ ہستی سے مٹانا بے حد ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں