تھر پارکر: احساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹرنیشنل نے غریبوں کی مددکرنے کی روایت کوبرقرارکھا، ٹرسٹ نےتھرپارکرمیں فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے غریب اورنادارلوگوں میں مفت ادویات اورعلاج کی سہولیات فراہم کیں۔
جب بے سروسامانی اوردربدری تھرمیں پھیلتی ہے تواحساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹرنیشنل تھر کے رہائشیوں کی مدد کوپہنچتا ہے،احساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹرنیشنل ہرمشکل گھڑی میں سب کا ساتھ دیتے ہیں۔
خواجہ غریب نوازٹرسٹ کا ہرجگہ اور ہر سوغریبوں اورنادار کی خدمت کرنا عزم ہے،تھرپارکرکے متاثرہ لوگوں کواحساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹر نیشنل نےنہیں بُھلایا اورڈیپلومیں فری میڈیکل کیمپ لگاکرتھرکے باشندوں میں زندگی کی ایک نئی روح پُھونک دی ۔
تھرپارکرڈیپلو کے بے کس لوگ چھوٹی بیماریوں کا شکارہوکر زندگی ہارجاتے ہیں، پھراحساس ٹرسٹ انٹرنیشنل جینے کی اُمنگ پیداکرتا ہے، فری میڈیکل کیمپ میں موجودڈاکٹرزتھر کے باشندوں کوعلاج کی ہرممکن سہولیات پہنچا رہے ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تھری لوگوں کوعلاج کی تمام ممکن سہولیات پہنچائی جارہی ہیں، احساس اورخواجہ غریب نوازٹرسٹ انٹرنیشنل نے ڈیپلومیں فری میڈیکل کیمپ سےغریب باشندوں کی مدد کرنے کی روایت کواب تک برقراررکھاہے۔