اشتہار

غیرملکی خاتون نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر کے مصروف علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے امریکی نژاد خاتون کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی وائس پرنسپل ’ڈیبرا لوبو‘ کو شہید ملت روڈ کے نزدیک نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہیں زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں سے انہیں ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروںنے خاتون کو صرف ایک گولی ماری اور انہیں زخمی چھوڑ کرجائے واردات سے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون پر حملہ آور ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں