اشتہار

فیس بک کے مقابلے میں نئی سوشل ویب سائٹ "ایلو” آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : اب فیس بک، فیس بک کرنے والے صرف فیس بک تک ہی نہیں، بلکہ اس کے مقابلے میں ایک اور نئی ویب سائٹ‘‘ایلو’’ آگئی ہے۔

واشنگٹن میں ایک اور نئی سوشل ویب سائٹ کا افتتاح ہوا جو کہ فیس بک کے مقابلے میں زیادہ دلچسپ اور مزیدار ہے، جس نے آتے ہی اپنی مشہوری کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

- Advertisement -

یہ سائٹ صرف امیر طبقہ کے لئے بنائی گئی ہے، جس میں پیسوں کو عوض اکاونٹ کھولا جائے گا، تاہم اس میں شمولیت کے لیے کسی صارف کی جانب سے مدعو یا دعوت دینے کی شرط عائد ہے۔

یہ سائٹ پرائیویسی کے لحاظ سے نہایت مفید اور کارآمد ہے، اس میں ڈیٹا ہمیشہ کے لئے محفوظ رہتا ہے، اس لئے اس ویب سائٹ پرسو فیصد بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

ایلو ویب سائٹ لوگوں میں بے حد مقبول ہوتی جا رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں اپنا اکاونٹ بنوانا چاہتے ہیں جو کہ اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں