اشتہار

مرد حضرات ہوشیار ، خواتین کی پسند جان لیجئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ایک حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ عورتیں کس قسم کے مردوں کو اہمیت دیتی ہے  جو انہیں خوش رکھ سکیں۔ خواتین سے ایک سروے میں پوچھا گیا کہ انھیں کس طرح کے مرد سب سے زیادہ پسند ہیں تو 87 فیصد کا جواب تھا کہ جن کی حس مزاح اچھی ہو یعنی وہ اچھے روئیے، خوش باش وسم کے ہو اور خواتین کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہوں اور اچھے مزاح سے انھیں خوش رکھ سکتے ہوں۔
سروے میں 2000 خواتین نے حصہ لیا اور حس مزاح کے بعد دوسری پسندیدہ ترین خوبی مالی معاملات میں مستحکم رویے کو قرار دیا گیا جس کے حق میں 75 فیصد نے ووٹ دیا، تیسرے نمبر پر ذہانت رہی جسے 70 فیصد نے اہم قرار دیا جب کہ خوبصورتی کو چوتھی پوزیشن ملی اور 65 فیصد خواتین نے اسے ضروری قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں