19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ممبئی پولیس نے سلمان خان کو حراست میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ہٹ اینڈرن کیس میں ممبئی پولیس نے سپر اسٹار سلمان خان کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ سلمان خان کے ڈرائیور کو بھی غلط بیانی پر سزا ہوسکتی ہے۔

سیشن عدالت نے دبنگ خان کو ہٹ اینڈرن کیس میں مجرم قرار دے دیا، سلمان خان کو دس سال قید کی سزا ہونے کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

عدالت کا کہنا ہے کہ سپر اسٹارسلمان خان پر الزامات ثابت ہوگئے ہیں، حادثے کی رات سلمان خان نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہے تھے۔

سرکاری وکیل نے زیادہ سے زیادہ سزا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سزا ایسی ہونی چاہیئے جو سب کیلئے سبق آموز ہو۔

پاکستانی وقت کے مطابق سلمان خان کو پونے ایک بجے سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

ستمبر دوہزار دو ہٹ اینڈ رن کا مقدمہ قائم ہوا تھا، دبنگ خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت گاڑی سلمان نہیں ان کے ڈرائیور چلا رہے تھے۔

استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس دبنگ خان کے خلاف مضبوط شواہد ہیں۔

واضح رہے کہ 2002 میں سلمان خان کی گاڑی سے پانچ افراد کچلے گئے تھے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے تھے۔

بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان پر بھارتی فلم نگری میں دس سال کے لیے نو انٹری کا بورڈ لگنے کا خدشہ ہے۔

ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کے مستقبل کا فیصلہ بھارتی عدالت آج کریگی، اگر فیصلہ سلمان خان کے خلاف ہوا تو دبنگ خان کو دس سال قید ہوسکتی ہے، جس سے بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی پانچ سو کروڑ کا جھٹکا لگے گا۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں