اشتہار

موبائل اور ٹیبلیٹ کے لیے حیرت انگیز کی بورڈ

اشتہار

حیرت انگیز

موبائل اور ٹیبلیٹ کے لیے حیرت انگیز کی بورڈ آگیا ہے، جس سے اب ٹائپنگ انتہائی آسان ہوگئی۔

موبائل اور ٹیبلٹ پر ٹائپنگ کرنا ایک مشکل کام ہے اور اکثر لوگ غلطیوں سے بھرا ہوا میسج بھیجنے پر خوب شرمندہ بھی ہوتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس مشکل کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔

انہوں نے ایک ایسا کی بورڈ بنالیا ہے، جو باآسانی جیب میں ڈالا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

یہ کی بورڈ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کی قیمت 99ڈالر(10ہزار روپے)رکھی ہے، سیلی کان بیس سے بنے اس کی بورڈ کو تین حصوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ آٹھ پر 26انگریزی کے الفاظ کواس طرح لکھا گیا ہے کہ صارف ٹائپنگ کرسکے۔

یہ کی بورڈ صارف کی ٹائپنگ کے دوران اسپیلنگ کی غلطیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ الفاظ بھی تجویز کرتا ہے، اس کی بورڈ کو آئی فون، اینڈرائیڈ ڈیوائسسز کے ساتھ جوڑ کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کی بورڈ کی بیٹری لائف ایک ماہ کی ہے جبکہ ایسے بلیو ٹوتھ کے ذریعے بھی کنیکٹ کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں