اشتہار

میاں بیوی کے جھگڑے میں خاموشی فساد سے بچا سکتی ہے، تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: کہتے ہیں کبھی کبھی خاموش رہنا بھی فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے اور اب اس بات کی تصدیق سائنسدانوں نے بھی کر دی ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑوں میں کسی ایک کی خاموشی بڑے فساد سے بچا سکتی ہے، تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لڑائی سے بچنے کیلئے چہل قدمی یا نظر انداز کردینا کوئی اچھا طریقہ نہیں بلکہ خاموشی سے بات سننا آگ پر پانی ڈالنے کا کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایک عام خیال تھا کہ لڑائی جھگڑے کے دوران خاموش رہنا مدِمقابل کو مزید اشتعال دلا دیتا ہے لیکن نئی تحقیق کے مطابق یہ تو باعثِ امن ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں