اشتہار

کراچی: مدرسوں کی بیس بچیوں کو پشاور روانہ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی کے مختلف مقامات سے بازیاب ہونے والی مدرسے کی بیس بچیوں کو پشاور روانہ کردیا گیا جہاں سے انہیں باجوڑ روانہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سولہ بچیوں کو پہلے ہی والدین کے حوالے کیا جاچکا ہے، بیس بچیوں کو سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سندھ کے دارالبنات میں رکھا گیا تھا، جہاں سےبیس بچیوں کو اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ فیاض شیر پاؤ کے ہمراہ ایئر پورٹ روانہ کیا گیا۔

بچیوں کو نجی پرواز سے پشاور روانہ کردیا گیا ہے، جہاں ان کو ان کے والدین کے حوالے کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

قبل ازیں صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی کے مطابق پینتیس میں بارہ بچیوں کو کراچی میں ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ تیئس بچیوں کو خیبرپختونخوا کے پولیٹکل ایجنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ کے پی کے کے پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ بچیوں کو پشاور لے جارہے ہیں جہاں تحقیقات کے بعد بچیوں کو والدین کے حوالے کیا جائے گا۔

ایک بچی کے چچا کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں ان کی بچی مل گئی ہے۔ جن والدین کو بچیاں مل گئی ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا وہ بار بار اپنی بچی کو سینے سے لگا رہے تھے، بچیاں بھی اس موقع پر خوش نظر آرہی تھی ۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے کے پی کے حکومت سے رابطے میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں