تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسرائیلی جارحیت کیخلاف برطانوی وزیرسعیدہ وارثی عہدے سے مستعفی

لندن : غزہ کی صورتحال پرجہاں ایک طرف عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردارادا کررہی ہے وہیں برطانوی وزیرسعیدہ وارثی نے غیرمعمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔عالمی برادری کے بڑے بڑے رہنما غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنے میں ہچکچاہٹ کاشکارہیں ایسے میں پاکستانی نژاد برطانوی وزیرسعیدہ وارثی اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی ردعمل میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئیں۔

برطانیہ کی بااثر وزیربرائے بین الاقوامی مذاہب اور دفترخارجہ اورکنزرویٹوپارٹی کی سابق چئیرمین پاکستانی نژاد برطانوی سعیدہ وارثی نے غزہ کے بارے میں برطانوی حکومت کی پالیسیوں پرصدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔۔ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا استعفی دینے پرافسوس ہے لیکن وہ غزہ سے متعلق حکومت برطانیہ کی پالیسی کی حمایت نہیں کرسکتیں اس لئے استعفی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بجھوا دیا۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد نےسعیدہ وارثی کےاقدام کوسراہا۔ پاکستان کے شہرگوجرخان سے تعلق رکھنے والی سعیدہ وارثی کا شماربرطانوی کابینہ کے بااثروزراءمیں ہوتا ہے اوروہ وزیراعظم کی قریبی ساتھیوں میں سمھجی جاتی ہیں۔دوہزاردس میں سعیدہ وارثی کو برطانوی کابینہ کی پہلی مسلمان خاتون وزیربننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ سعیدہ وارثی پاکستان اوردیگرعالمی معاملات پردوٹوک انداز میں رائے دینے کے لئے شہرت رکھتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -