20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

برونائی دار السلام کے سلطان کے بیٹے کی مہنگی ترین شادی نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

برونائی: برونائی دار السلام کے سلطان کے بیٹے کی مہنگی ترین شادی نے دنیا بھر میں دھوم مچادی۔

برونائی کے سلطان اور دنیا کے امیر ترین اشخاص میں سے ایک حسن ال بلخیا کے بیٹے شہزادہ عبدالملک کی دیانگکو ربیعۃ اداویا پنگرین حاجی بلخیا کے ساتھ شادی انجام پاگئی۔

- Advertisement -

ایسی شادی جس میں قیمتی ہیرے جواہرات کا تاج، گلے میں انمول ہار،عمدہ لباس پر سونے کی تاروں سے بنے نقش ونگار، موتیوں سے سجی جوتی، گلدستے کی جگہ قیمتی جواہرات کا گلدستہ نہیں ہو، دیکھی ہوگی۔

دنیا کے امیر ترین شخص کے شہزادے کی مہنگی ترین شادی نے لوگوں کو حیران کر دیا۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل سلطان آف برونائی کے صاحبزادے عبد المالک کی شادی دھوم دھام سے انجام پا گئی، سترہ سو اٹھاسی کمروں پر مشتمل شاندار محل میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن قیمتی زیورات سے لدے تھے۔

شادی کی پُرتکلف تقریب میں شاہی خاندان سمیت ملک بھر سے اعلیٰ حکومتی شخصیات سفارتکاروں اور مہمانوں نےشرکت کی۔

شادی کی تقریبات پندرہ اپریل تک جاری رہیں گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں