تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان کا اعلان ،عید یہیں ہوگی، نماز دھرنےمیں پڑھیں گے

اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ میرے اثاثوں میں سے کوئی چیز غلط نکلی تو سیاست چھوڑ دوں گا عید یہیں کریں گے نماز دھرنےمیں پڑھیں گے۔

اسلام آباد میں آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کا احتساب کئے بغیر کرپشن ختم نہیں ہو سکتی آج الیکشن کمیشن میں اثاثے ڈکلیئر کرنے کا آخری دن ہے۔ حکمرانوں نے اثاثے چھپائے تو انہیں عوام کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ نواز شریف بھی ان کے اثاثے چیک کر لیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ دو اکتوبر کو میانوالی جلسے میں بھی لاہور کی تاریخ دہرائیں گے کارکن خوف کے بت توڑ دیں عید کی نماز بھی دھرنے میں ہی ادا کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ دھرنے نے لوگوں میں نیا شعور بیدار کر دیا۔ ایک ہفتے کے نوٹس پر لاہور کا کامیاب جلسہ اس کا ثبوت ہے۔

پی ٹی آئی کپتان نے کہا کہ گو نواز گو کا نعرہ لگانے پر طالبعلم کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا، جیل میں ‘‘گو نواز گو’’ کا نعرہ لگانے پر نوجوان پر تشدد کیا گیا، انسانی معاشرے میں لوگوں کی قدر ہوتی ہے، ظلم کے بجائے انسانیت کا نظام لائیں گے، نئے پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے، نوجوان بے روزگار نہیں ہوں گے، ہر طرف امن ہوگا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں بیٹے باہر سے پیسہ بھیجتے ہیں، انہوں نے اصل اثاثے ظاہر نہ کئے تو عدالت جائیں گے، میرے اثاثوں میں سے کوئی چیز غلط نکلی تو سیاست چھوڑ دوں گا، میری ایک بھی بے نامی جائیداد نہیں، میں نے چوری نہیں کی، اس لئے کسی سے خوف نہیں، میاں صاحب کے ایک بچے کی کمپنی 200 ارب روپے کی ہے، آصف زرداری بھی بتائیں کتنا پیسہ باہر پڑا ہے، حکمرانوں کا احتساب نہ ہوا تو کرپشن جاری رہے گی۔

عمران خان نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن کو اثاثوں اور ٹیکس جمع کروانے کا آخری دن ہے، دیکھتے ہیں نواز شریف اصل اثاثے جمع کراتے ہیں یا نہیں، کل نواز شریف کے جمع کرائے گئے اثاثوں کو چیک کریں گے اور ان لوگوں کو پکڑیں گے جو صحیح اثاثے ڈکلیئر نہیں کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پورا ملک دیکھ رہا ہو گا، جب نواز شریف اثاثوں کی تفصیل جمع کرائیں گے۔ اسحاق ڈار نے لکھ کر دیا کہ نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کی، اگر اسحاق ڈار سچ بول رہے ہیں تو نواز شریف کیسے وزیراعظم رہ سکتے ہیں اور اگر اسحاق ڈار جھوٹ بول رہے ہیں تو انہیں وزیر خزانہ نہیں ہونا چاہئے۔

Comments

- Advertisement -