تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کالعدم تنظیم کا کمانڈرعرفان خراسانی گرفتار

چارسدہ + ژوب  : قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں چھپے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں ۔چارسدہ میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرعرفان خراسانی پکڑا گیا۔

ژوب میں کارروائی کے دوران دو خودکش حملہ آور ہلاک اورپانچ سو سے زائد بم برآمد ہوئے۔ ملک بھرمیں دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کا آغاز ہوگیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ ہوگئی۔ چارسدہ کے علاقے شبقدر سےکالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر امان اللہ عرف عرفان خراسانی تین ساتھیوں سمیت پکڑا گیا۔ ملزمان اے این پی رہنما اور صحافی کے قتل سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بر آمد کیا گیا۔ علاوہ ازیں ژوب میں حساس اداروں اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران دو خود کش حملہ آور مارے گئے۔ایک نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ ایک گولیوں کا نشانہ بنا۔کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو ارکان پکڑے گئے جبکہ پانچ سو سے زائد بم بر آمد کرلئے گئے۔

لکی مروت میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران نو افغان باشندوں سمیت تیس مشکوک افراد حراست میں لے لئے ۔کرک میں پولیس نے چھ مشکوک افراد گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ بر آمد کرلیا۔

مانسہرہ میں پولیس نے افغان مہا جرین کیمپ میں سرچ آپریشن کیا جس میں۔دس مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے دوعدد کلاشنکوف،تین ہزار کارتوس اور،دو کلو چرس بر آمد ہوئی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیسرے روز بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک نظر آتے ہیں ۔متعدد علاقوں میں کارروائی کے دوران چار افغان باشندوں سمیت ایک سو پچاسی افراد حراست میں لئے گئے۔

Comments

- Advertisement -