بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

کرائے میں 10 فیصد رعایت، شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ممبئی میٹرو نے ووٹنگ کے دن ٹکٹوں پر خاص رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہا ممبئی میٹرو آپریشن کارپوریشن لمیٹڈ کی جانب سے (3 مئی) کو اس کا اعلان کیا گیا ہے، اس اعلان کے تحت لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے موقع پر ممبئی میٹرو میں مسافروں کے لیے ٹکٹوں پر 10 فیصد رعایت کی سہولت دی جائے گی۔

مہا ممبئی میٹرو آپریشن کارپوریشن لمیٹڈ کے مطابق میٹرو لائن 2A اور لائن 7 پر سفر کرنے والے مسافر ووٹنگ کے دن 10 فیصد رعایت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق یہ اقدام میٹرو مسافروں کو اپنے شہری فرائض کو پورا کرنے اور الیکشن میں ووٹنگ کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے سسٹمیٹک ووٹر ایجوکیشن اور الیکٹورل پارٹیسیپیشن (SVEEP) پروگرام کے تحت ووٹنگ کو فروغ دے گا۔

برطانوی بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کا پلڑا بھاری

پریس ریلیز کے مطابق مسافر ووٹنگ کے دن بنیادی کرایہ پر 10 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں، ممبئی میٹرو میں سفر کرنے کے لیے مسافر ممبئی ون کارڈ، پیپر کیو آر اور پیپر ٹکٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں