12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

مری سانحے کے محرکات کیا تھے؟ رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مری سانحہ کیوں پیش آیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ راولپنڈی ڈویژن انتظامیہ کی جانب سے پیش کی گئی، رپورٹ میں واقعے کے ممکنہ محرکات کو بیان کیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ 3 روز کے دوران ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، 12ہزارگاڑیاں واپس آئیں باقی برف میں پھنس گئیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات نے غیر معمولی برف باری کا نہیں بتایا تھا، 5 فٹ سے زائد برفباری ہوئی جس کی اطلاع نہیں تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو مری سانحے پر پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 6 جنوری کی رات سے مری جانے کا راستہ بند کردیا تھا، رش بڑھنے کے باعث لوگوں کوروکتےرہے، اخبارات میں اشتہارات بھی دئیے، پھر بھی بڑی تعداد میں سیاح مری پہنچ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ بڑا حصہ خیبرپختونخوا کی سائیڈ کا متاثر ہواہے، ابھی تک راستہ نہیں کھول سکے ہیں تاہم لوگوں کوریسکیو کرنا شروع کردیا ہے۔Image

واضح رہے کہ مری میں برفباری میں پھنسے 21 سیاح شدید سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے فوج اور سول آرمڈ فورسز کو طلب کرلیا ہے۔

ملک کے پُرفضا مقام مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے جس کے بعد اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیئے گئے۔Image

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مری سے ٹریفک میں پھنسی 23 ہزار سے زائد گاڑیاں نکالی جا چکی ہیں لیکن اب بھی سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہیں

پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور دفاتر سیاحوں کیلئے کھولنے کی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں۔Image

ادھرسوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی زیر گردش ہیں جن میں مری میں برف میں پھنسے متعدد سیاحوں کی اموات کا بتایا جارہا ہے، گلڈنہ روڈ پر 4 گاڑیوں سے 16 لاشیں ملی ہیں ایک گاڑی میں موجود میاں بیوی اپنے بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

گاڑی میں اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اور ان کے اہل خانہ موجود تھے، اے ایس آئی تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔ ان کے گاڑی میں ان کے خاندان کے 7 سے 8 افراد سوار تھے۔ تمام افراد برف باری اور سردی میں جان کی بازی ہار گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں