جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

104 سالہ اسکائی ڈائیور خاتون کا ریکارڈ بنانے کے ایک ہفتے بعد انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

شکاگو: اسکائی ڈائیونگ کرنے والی 104 سالہ خاتون ریکارڈ بنانے کے ایک ہفتے بعد ہی انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 104 سال کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کا ریکارڈ بنانے والی خاتون ڈوروتھی ہوفنر کا انتقال ہو گیا، 3 اکتوبر کو انھوں نے ریکارڈ بنایا تھا۔

ایک سو چار سال کی عمر بھی ڈوروتھی ہوفنر کو اسکائی ڈائیونگ کے شوق سے باز نہ رکھ سکی تھی، 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کرنے والی شکاگو کی بڑی بی ڈوروتھی ریکارڈ بنانے کے بعد بہت خوش ہو گئی تھیں۔

- Advertisement -

ڈوروتھی اسکائی ڈائیونگ کے دوران 25 منٹ تک فضا میں رہیں، جب زمین پر اتریں تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے معمر ترین اسکائی ڈائیور ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

ڈوروتھی کے قریبی دوست اور نرس جو کونینٹ کے مطابق وہ بروکڈیل لیک ویو میں واقع بزرگوں کے لیے بنائی گئی ایک کمیونٹی میں رہائش پذیر تھیں، پیر کی صبح کو جب عملہ ان کے کمرے میں گیا تو وہ مردہ پائی گئیں، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ اتوار کی رات کو نیند ہی میں گزر گئی تھیں۔

جو کونینٹ کا کہنا تھا کہ جب وہ ان سے ملا تھا تو ڈوروتھی نے ان سے کہا کہ انھیں دادی جان کہوں، وہ توانائی سے بھرپور خاتون تھیں اور ہر تقریب میں شریک ہوتی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں