ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی میں دو سیاسی جماعتوں میں مبینہ تصادم سے 11 سالہ بچہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 11 جے میں دو سیاسی جماعتوں میں مبینہ تصادم کے نتیجے میں 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

واقعے میں زخمی 11 سالہ عبدالرحمان اسپتال میں دم توڑ گیا۔ دو مقدمات درج ہونے کے بعد بھی تاحال کوئی گرفتاری نہ ہو سکی۔

پولیس کے مطابق مقدمات میں نامزد سیاسی جماعتوں کے کارکنان فرار ہوگئے، مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے، واقعہ کے روز مقتول بچے کے مامو کی مدعیت میں  مقدمہ درج کیا تھا۔

- Advertisement -

دو روز قبل نیو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ واقعے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا تھا۔

نیو کراچی تھانے میں مقدمہ پیپلز پارٹی کارکن یوسف کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے خلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق میں محمد یوسف پیپلز پارٹی کا کارکن ہوں، میں دیگر کارکنان کے ساتھ الیکشن آفس میں بیٹھا تھا کہ رات 10 بج کر 45 منٹ پر 15 سے 20 ایم کیو ایم کارکنان آئے۔

محمد یوسف کے مطابق مسلح افراد نے آتے ہی فائرنگ شروع کر دی، ایم کیو ایم کارکنان نے شور کیا یہاں سے چلے جاؤ یہ ہمارا علاقہ ہے، ہمیں جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی۔

پی پی کارکن کے مطابق فائرنگ سے عبد الرحمان اور میرا ایک عزیز زخمی ہوئے، ہم زخمیوں کو رکشے میں ڈال کر عباسی شہید اسپتال پہنچے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں