تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کراچی:منشیات سپلائی کے لئے کون سا ‘کوڈورڈ’ استعمال کرتے تھے؟ گرفتار ملزم کا انکشاف

کراچی: شہر قائد پولیس کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ہے، دوران تفتیش ملزمان نے انتہائی اہم انکشاف کر ڈالے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ٹارگٹڈکارروائی شاہ لطیف پولیس نے کوہی گوٹھ میں کی، کامیاب کارروائی میں پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروش خدا بخش کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے 58 کلو چرس برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم مسافر بن کر منشیات سپلائی کررہا تھا گروہ میں دیگر افراد بھی شامل ہیں جو شہر بھر میں منشیات سپلائی کرتے تھے، ملزمان نے منشیات کیلئے کوڈ ورڈ رکھے ہوئےتھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ملزمان نے چرس کیلئے کھانسی کی دوائی کا کوڈ ورڈ رکھا ہوا تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: منشیات کی بڑی کھیپ ضبط، 5 کارندے گرفتار

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا، جس کے نتیجے میں بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گروہ کے5 کارندے گرفتار کئے گئے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزمان سے 20 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں ہیں، بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ آغانعمت بلوچستان میں ہے، ان کے کارندے بلوچستان قلعہ عبداللہ سے منشیات بسوں کے زریعے کراچی لاتے تھے، جہاں سے یہ سپلائی کا کام سرانجام دیتے تھے جبکہ منشیات سے حاصل آمدنی کو بلوچستان بھیجا جاتا تھا۔

Comments

- Advertisement -