13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

قتل اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان مقابلے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں جو قتل ڈکیتی اور چوری کی 69 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ملتان کے تھانہ مخدوم رشید کی حدود 18 کسی لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو ملزمان سجاد اور ندیم ہلاک ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے دونوں ملزمان قتل، ڈکیتی سمیت دیگر 69 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے زیر حراست ملزمان کو چھڑانے کے لیے فائرنگ کی اور دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکا بندی کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

مقابلے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر ڈویژن، ڈی ایس پی سمیت دیگر افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ مخدوم رشید میں درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں