12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھتہ وصولی میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اہم دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : سی ٹی ڈی پشاور نے بھتہ وصولی میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان ضلع مہمند میں کانوں کے مالکان اورٹھیکیداروں کو دھمکی آمیز کال کرکے بھتہ لیتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی فنانسنگ یونٹ عمران شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھتہ خوری میں ملوث 2 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیاہے، گرفتار دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہیں۔

عمران شاہد نے بتایا کہ دہشت گردوں کو لاہور سے گرفتار کرکے بھتہ خوری میں استعمال موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ہیں ، گرفتار دہشت گرد زمان فیض اور سعید اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردکال کرکے بھتہ خوری کا مطالبہ کر تے تھے اور بھتہ نہ دینےپر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتےتھے، جائیداد کو نقصان پہنچانے کےخوف سے کافی لوگ ان کا شکار بن چکے تھے۔

انھوں نے کہا کہ واقعات کے خلاف 28 تحریری شکایات درج کئے گئے تھے تاہم ملزمان کیخلاف کئی افراد خوف کی وجہ سے قانونی کارروائی سے گریز کرتے تھے، ان کے زیادہ بندے مہمند میں ہیں اور ان کا مقصد شہریوں اور بزنس کمیونٹی سے ڈرا دھمکا کر پیسے وصول کرنا ہے۔

عمران شاہد نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد بھتہ خوری کے 28 واقعات ملوث تھے اور ضلع مہمند میں کارروائیاں کررہے تھے، گرفتار ملزمان کے ساتھ گروہ میں دیگر 71 لوگ بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ یہ نیٹ ورک معروف سیاست دانوں کو بھی بھتے کے کالز میں ملوث تھے، گرفتار دہشتگرد نے ایک سابق سینیٹر اور ایم پی اے کو بھتے کی کال کی تھی تاہم افغانستان کے نمبرز کا سی ڈی آر نکالنا مشکل ہوتا ہے ، بھتہ خوری کے لئے دہشتگردوں نے 10 واٹس ایپ گروپس بنارکھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں