منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سوات اور دیر میں مزید 2 افراد کرونا کا شکار ہو کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سوات/دیر: صوبہ خیبر پختون خوا کے دو اضلاع میں مزید 2 افراد کو وِڈ نائنٹین کا شکار ہو کر انتقال کر گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلع سوات میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ خوازہ خیلہ کا رہایشی کرونا وائرس کا شکار ہو کر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، وائرس سے سوات میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی، ضلع میں گزشتہ 5 گھنٹوں کے دوران 2 مریض چل بسے ہیں۔

ادھر ضلع دیر کے ہیلتھ آفیسر نے لوئر دیر میں کرونا وائرس کے ایک مریض کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ مریض شمالی افریقی ملک مراکش کے شہر رباط سے آیا تھا، جس میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد اسے تیمر گرہ سے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ملک میں کرونا سے اموات 66 ہو گئیں، 4601 افراد متاثر

مرحوم چند دن قبل بلوچستان میں تبلیغی دورے سے لوئر دیر آیا تھا، مریض کے 5 قریبی رشتہ داروں کے ٹیسٹ کلیئر آئے تھے، لوئر دیر میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کو وِڈ نائنٹین کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہزار 601 ہو گئی ہے، نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جیسے جیسے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ویسے ویسے مریضوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

کرونا وائرس پر کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے آج جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ملک میں وائرس کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 66 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 کیس سامنے آئے جب کہ 4 مزید اموات رپورٹ ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں