تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

نیوزی لینڈ کے ایک تیر سے 2 شکار، بھارت باہر

نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جب کہ ‏کیوی ٹیم کی اس فتح کے بعد بھارت عالمی کپ سے باہر ہو گیا۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے ایک تیر سے دو شکار کر لیے، افغانستان کو شکست سے ‏دوچار کرنے کے بعد بھارت کو ٹورنامنٹ سے باہر کر فائنل فور میں جگہ بنا لی۔

پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8وکٹوں سےشکست دی، کیویز نے125 رنز کا ہدف باآسانی19ویں اوور میں پورا کر لیا۔

کپتان کین ویلمسن نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈیون کانوئے 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ‏مارٹن گپٹل نے 28 اور مچل نے 17 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے راشدخان اور مجیب الرحمان نے 1،1وکٹ ‏حاصل کی۔

اس سے قبل افغانستان نے پہلےکھیل کر 8وکٹوں پر 124رنز بنائے۔ نجیب اللہ زادران کی73رنز کی اننگز بھی کام ‏نئے آئی۔ بولٹ نے3اورساؤتھی نے2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

Comments

- Advertisement -