پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث تین ملزمان کامل کامی عرف اوکے، شیراز خان شیزی عرف بوس اور راؤ عرفان کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور جعلسازی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اداروں کے کارڈ اور بھتے کی پرچیاں برآمد کی ہیں۔

ملزمان سوشل میڈیا پر خود کو رینجرز اور پولیس اہلکار ظاہر کرتے تھے اور یونیفارم میں ویڈیوز بنا کرسوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے تھے اور ان ویڈیوز کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتےتھے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان مغویوں کو کرائے  کے مکان میں منتقل کر کے تاوان لینے کے بعد انہیں رہا کرتے تھے اور انہوں نے اورنگی ٹاؤن، اسٹیل ٹاؤن، سلطان آباد سے شہریوں کو اغوا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں