تازہ ترین

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالی

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

’پاوری ہورہی ہے‘ لڑکوں نے دوست کی پٹائی لگادی

پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین کی ’پاوری ہورہی ہے‘ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اسی انداز میں مختلف ویڈیو پاکستان سمیت بھارت میں بھی بنائی گئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں چار افراد کو پولیس کے مخبر ہونے کے شبے میں اپنے دوست کو بری طرح پیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے اپنے دوست کو ’پاوری ہورہی ہے‘ کے انداز میں مار رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’یہ ہمارا دوست ہے، مارو پارٹی ہورہی ہے۔‘

ویڈیو میں، ایک لڑکے کو مقامی بولی میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا، "یہ میں ہوں، یہ میرے دوست ہیں اور ہم پارٹی کر رہے ہیں”۔ جیسے ہی وہ جملہ مکمل کرتا ہے، تمام لڑکے چیختے ہیں اور متاثرہ لڑکے کو مارنا شروع کردیتے ہیں۔

متاثرہ لڑکے امیت پانڈے کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آبائی گاؤں کھجوا جارہا تھا کہ رات کے وقت لڑکوں پرنس پٹیل، سورج پرجاپتی، پنڈت اور شاداب نے اسے روکا اور مارا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی شکایت پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -