ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

خیبر پختونخوا کا 4 ماہ کا عبوری بجٹ کل پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت آئندہ مالی سال 2023-24 کے ابتدائی چار ماہ کے عبوری بجٹ کل پیش کرے گی کابینہ منظوری دے گی۔

اے آر وائی نیوز کے خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت آئندہ مالی سال 2023-24 کے ابتدائی چار ماہ کے عبوری بجٹ کل پیش کرے گی۔ اس کے لیے کل صبح 11 بجے نگراں کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں کابینہ اراکین بجٹ کی منظوری دیں گے۔

بجٹ کے حوالے سے کے پی کے محکمہ انتظامی امور نے کابینہ اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔

- Advertisement -

صوبے کے عبوری بجٹ میں یکم جولائی سے 31 اکتوبر تک تمام جاری اخراجات اور ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز مختص ہوں گے۔

واضح رہے کہ آج پنجاب کی نگراں حکومت نے بھی چار ماہ کے لیے ٹیکس فری عبوری بجٹ منظور کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 17 ویں اجلاس میں صوبے کے لیے آئندہ مالی سال 2023-24 کے ابتدائی چار ماہ کا ٹیکس فری بجٹ منظور کیا گیا۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی جو ایڈہاک ریلیف کی مد میں دیا جائے گا جب کہ 80 سال سے زائد عمر کے پنشنرز کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ بھی منظور کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں