ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ 67 ہزار زائرین کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ 67 ہزار 84 نمازی اور زائرین کی آمد ہوئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی دیکھ بھال کے ادارے نے بتایا ہے کہ حرم نبویؐ میں آنے والوں میں 12 ہزار 744 بزرگ اور معذور افراد بھی شامل تھے۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں موجود لائبریری سے 11 ہزار 753 افراد نے استفادہ کیا جبکہ نمائشوں اور عجائب گھروں میں 3 ہزار 763 افراد آئے۔

- Advertisement -

ادارے کا کہنا ہے کہ اس دوران 5 لاکھ 81 ہزار 806 افراد نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ ریاض الجنۃ میں ایک لاکھ 50 ہزار 912 مرد اور ایک لاکھ 15 ہزار 484 خواتین نے نماز کی ادائیگی کی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بڑی سہولت دینے کا اعلان سامنے آیا ہے، غیرملکیوں کی معلومات میں اضافے کے لیے درست طریقے سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے اینیمیشن فلم تیار کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیار کی جانے والی فلم اردو، انگلش اور فرانسیسی میں بنائی گئی ہے جس کے ذریعے مناسک عمرہ کی ادائیگی کے درست اور مسنون طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

اینیمیشن فلم میں عمرہ زائر کی اپنے ملک سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سفر پر روانہ ہونے سے لے کر مملکت پہنچنے اور عمرہ کی ادائیگی سے لے کر اپنے ملک واپسی تک کے تمام مراحل کو واضح طور پر پیش کیا گیا ہے۔ تاکہ عمرہ زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کیلئے اہم پیغام

فلاحی سوسائٹی کے مطابق عمرہ زائرین اور عازمین حج کی سہولت اور مناسک کی ادائیگی کے لیے بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جارہی ہیں، تاکہ بزرگ افراد بھی مکمل اطمینان اور سہولت کے ساتھ حج و عمرہ کے مناسک ادا کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں