13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

لاہور: ٹریفک اسسٹنٹ نے 7 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک اسسٹنٹ نے 7 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کنگم چوک پر ٹریفک اسسٹنٹ نے 7 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی، نامعلوم موٹر سائیکل سوار چلتی موٹر سائیکل سے بچے کو پھینک کر فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک اسسٹنٹ نے مشکوک سمجھ کر موٹر سائیکل سوار کو روکا تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے رکنے کی بجائے موٹر سائیکل بھگا دی۔

- Advertisement -

ٹریفک اسسٹنٹ نے موٹر سائیکل سوار کا پیچھا کیا تو وہ چلتی موٹر سائیکل سے بچے کو پھینک کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈولفن سکواڈ نے 7 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں ڈولفن اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی تھی اور بچی کو اغوا کار خاتون سے بازیاب کروالیا تھا۔

7 سالہ فریحہ مقامی علاقہ کی رہائشی ہے، اہل علاقہ نے بچی کی شناخت کرکے والد عظیم کو موقع پربلوالیا، جس کے بعد بچی کو لواحقین کے حوالے کرکے اغوا کار خاتون کو تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں