ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

لاہور میں 48 گھنٹے کے دوران 7 خواتین جنسی زیادتی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں 48 گھنٹے کے دوران 7 خواتین جنسی زیادتی کا شکار ہوگئیں تاہم پولیس اب تک ایک بھی ملزم کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے جنسی زیادتی کی۔ ملزم نے لڑکی کو دھوکے سے بلایا اور گھر میں زیادتی کی۔

نواب ٹاؤن میں ہی ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں ملزم کی اپنے دو بھائیوں کے ساتھ مل کر 11 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی۔ شاد باغ میں بھی ملزم نے خاتون سے جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

- Advertisement -

نشتر کالونی میں ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کی۔ اسی علاقے میں ہی ایک اور ملزم نے لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ڈیفنس سی میں ملزم نے لڑکی سے زیادتی کی جبکہ شیرا کوٹ میں ملزم نے گھر میں گھس کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے تاہم اب تک ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں