23.2 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

سندھ پبلک سروس کمیشن میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پبلک سروس کمیشن میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن نے سی سی ای دینے والے سیکڑوں نتائج میں ہیرا پھیری کی جس کے انکشاف کے بعد 6 افسران معطل کردیے گئے جبکہ 17 سے 20 گریڈ کے افسران کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن نور جادمانی، کنٹرولر ہادی کلہوڑو کرپشن میں ملوث ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز، سیکشن آفیسرز، 17 گریڈ کی دیگر پوسٹ کے نتائج تبدیل کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

امتحانات میں نتائج ری چیک کا بہانہ کرکے 400 کے نتائج تبدیل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملوث افسران کو نوکری سے برطرف کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں 21 گریڈ کے علی حسین ملک اور محمد نواز شیخ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں