راولپنڈی: باجوڑ کے علاقے کوئی سم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ کے علاقے کوئی سم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی فورسز کی موثر جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 23 سالہ سپاہی شفیق الرحمان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کررہی ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقوت دیتی ہیں۔