ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

شادی میں کیوں نہیں آئے؟ بھانجوں کا ماموں پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہروفیروز: سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں ماموں کا بھانجے کی شادی میں شرکت نہ کرنا جرم بن گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نوشہروفیروز میں بھانجوں نے شادی میں شرکت نہ کرنے پر ماموں کے گھر پر حملہ کردیا اور ماموں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھارو شاہ کے قریب گاؤں میں بھانجوں نے حملہ کرکے ماموں کو زخمی کیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان سرعام اپنے ماموں احمد علی پنہور کو گلی میں گھسیٹتے رہے، فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف ابتدائی رپورٹ جمع کروادی ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں نئی نویلی دلہن مبینہ طور پر شادی کے دو دن بعد دلہا کو لوٹ کر فرار ہوگئی تھی۔

متاثرہ دلہے خادم حسین نے تھانہ سٹی میں سمیرا نامی لڑکی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے تھی۔ اس نے پولیس کو بتایا تھا کہ میری دو روز قبل سمیرا سے شادی ہوئی تھی۔

خادم حسین نے پولیس کو بتایا تھا کہ لڑکی والوں کی طرف سے نکاح جعلی رکھا گیا، سمیرا گھر سے نقدی اور سونا اٹھا کر غائب ہوگئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں