جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلے پرعزم ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں جانی خیل کا دورہ کیا اور سی ایم ایچ بنوں میں زخمیوں کی عیادت کی۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کے عزم کو سراہا، انہوں نے بنوں خودکش حملے میں شہید جوانوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی صورت حال اور جاری آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ قوم دکھ کی گھڑی میں شہید جوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے، بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں