ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فورسز کی خبیر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سوات، دیر اور چترال میں سکیورٹی فورسز کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات، دیر اور چترال میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے پر سکیورٹی فورسز نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا۔

دیر میں دریائے پنجکورہ میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد قریبی علاقوں میں مواصلاتی نظام متاثر ہوا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے کلاکوٹ شرنگل، کمراٹ روڈ شدید متاثر جبکہ شمسی خان میں زیرِ تعمیر پُل کو نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

سکیورٹی فورسز بھاری مشینری سے متاثرہ علاقوں میں آمد و رفت جاری رکھنے کیلیے متحرک ہے۔ چترال میں شدید بارشوں سے بونی کے علاقے میں واقع اہم پل سیلاب میں بہہ گیا۔

فورسز نے فوری ریسکیو آپریشن کے ذریعے متبادل راستہ بنا کر آمد و رفت کو یقینی بنایا۔ سوات اور شانگلہ میں بھی سکیورٹی فورسز کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سوات اور شانگلہ میں بھی متاثرہ سڑکوں اور مواصلات کے نظام کو بحال کیا جا رہا ہے۔ فورسز سوات، دیر اور چترال کے علاقوں میں عوام کو خوراک اور پانی بھی مہیا کر رہی ہیں۔ فورسز عوام کی حفاظت اور خدمت کیلیے ہراول دستہ کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں