14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔

اے آ ر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات عام انتخابات کے بعد سنیں گے، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

جس کے مطابق سپریم کورٹ نے شیڈول اجراء کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراضات کو سننا انتخابی پروگرام کو متاثر کرنے کے مساوی قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول اجرا کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراضات انتخابی پروگرام کو متاثر کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے کوئٹہ کی 2 صوبائی نشستوں پر حلقہ بندیوں کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنایا تھا، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کا حلقہ بندیوں کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں اٹھایا جاسکتا، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ سمجھ نہیں آتی سارے کیوں چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر ہو؟ ملک میں الیکشن ہو لینے دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں