اشتہار

بھارت کا یومِ جمہوریہ، کشمیری عوام آج یومِ سیاہ منارہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پرمقبوضہ کشمیرکے عوام یوم سیاہ کے طورپرمنا رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں آج ہڑتال ہے اورکاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اورٹرانسپورٹ معطل ہے۔

آج بھارت کے یوم جمہوریہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کے لئے یوم سیاہ بن گیا۔ ہرگھر، ہرمقام پرسیاہ پرچم لہرا کربھارت سے بیزاری کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پرمیرواعظ عمرفاروق، علی گیلانی، یاسین ملک اوردیگررہنماؤں کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اوراسکول، کالجز، کاروبارسب بند ہے۔

- Advertisement -

کشمیریوں کے احتجاج کو دبانے کے لئے بھارتی فورسز کے دستے مختلف علاقوں میں تعینات کردئیے گئے۔

بھارت کے ظلم وستم کے آگے سینہ سپرکشمیریوں کا کہنا ہے کہ کشمیرکا حق حاصل کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی عوام آج 66 واں یومِ جمہوریہ منارہے ہیں تاہم کشمیر جسے بھارتی اپنا اٹوٹ انگ قراردیتا ہے وہاں کے عوام آج بھی اپنے حقِ خود ارادیت سے محروم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں