اشتہار

لاہور ادبی میلے کا پہلا دن سیکیورٹی وجوہات کے سبب منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شہرثقافت میں رواں ہفتے منعقد ہونے والا ’لاہورلٹریری فیسٹیول‘‘سیکیورٹی وجوہات کے سبب جمعے کے بجائے ہفتے سے شروع ہوگا۔

لاہور ادبی میلے کے منتظمین نے اپنےفیس بک پیغام میں کہا ہے کہ ادبی میلے کا پہلادن حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سیکیورٹٰی ایڈوائز کی بنا پرملتوی کیا ہے۔

Announcement#LLF2016 will start on Saturday, Feb. 20, and conclude on Sunday, Feb. 21. Originally, this year’s…

Posted by Lahore Literary Festival on Wednesday, February 17, 2016

- Advertisement -

منسوخ ہونے والے دن میں کل 24 سیشنز شیڈول تھے جو کہ ملکی اور غیرملکی ادیبوں پر مشتمل تھے۔

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہورنے ’لٹریری فیسٹیول‘ کی انتظامیہ کو جاری کردہ این اوسی (نو آبجیکشن سرٹیفیکٹ) سیکیورٹی وجوہات کے سبب منسوخ کردیا تھا اور ان کا اب بھی یہی موقف ہے کہ دہشت گردی کے شدید خدشات کے سبب ادبی میلہ موخرکردیا جائے ۔

ڈی سی او لاہور کی جانب سے ادبی میلے کے منتظمین کو خط بھیجا گیا تھاجس میں اجازت نامہ منسوخ کرنے کا کہا گیا تھا تاہم ادبی میلے کی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد منسوخ شدہ اجازت نامے کو دو روز کے لئے بحال کردیا گیا۔

این او سی کی بحالی کے بعد لاہورلٹریری فیسٹیول کا انعقاد 20 اور21 فروری کو ہوگا۔ واضح رہے کہ ملکی اورغیر ملکی ادیبوں کے وفد پہلے ہی لاہورپہنچ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں