اشتہار

لندن فیشن ویک میں معروف ڈائزائنرزکےملبوسات کی نمائش

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: لندن فیشن ویک کے آخری روزنامی گرامی ڈائزائنرز کےملبوسات کی نمائش ہوئی، جس میں ڈیزائنرز نے بدلتے موسم کوخاص طور پرمدنظررکھا۔

کیلکشن میں فوجی اندازکے اوورکوٹ، لمبے لہراتے گاؤن اورسکرٹس نمایاں تھے، جنہیں خوبصورت ماڈلز زیب تن کرکے ریمپ پرآئیں تو حاضرین داد دئیے بغیرنہ رہ سکے۔

شو دیکھنے والوں میں ماڈل اور اداکارہ نومی کیمبل، سوکی واٹرہاؤس سمیت شوبز کی دنیا کی متعدد شخصیات شامل تھیں۔

- Advertisement -

فیشن ویک میں دنیا بھرسے آئے معروف فیشن ڈیزائنرزنے حصہ لیا اور موسم خزان کیلئے ملبوسات کی کلیکشن پیش کیا، جسے شائقین نے خوب سراہا۔

لندن فیشن ویک کا اختتام مقامی فیشن ہاؤس بربری کے شو سے ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں