اشتہار

اتوارکو بنائیں مزیدارتکہ کڑاہی

اشتہار

حیرت انگیز

اتوارکا دن عموماً اہل خانہ کے لئے مخصوص ہوتا ہے چھٹی ہونے کے سبب گھر کے تمام افراد ایک ساتھ ہوتے ہیں اور ساتھ ہی کھانا کھاتے ہیں لہذا خواتینَ خانہ آج کے دن خصوصی اہتمام کرتی ہیں. اتوار کے دن ہرخاتونَ خانہ درپیش سب سے اہم مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ آج ایسا کیا خاص بنایا جائے جو کہ ہفتے کے باقی دنوں سے الگ اورمنفرد ہو۔

خواتین کی اسی پریشانی کے لئے ہم آپ کی خدمت میں پیش کررہے مزیدار کڑاہی تکہ بنانے کی انتہائی آسان ترکیب جس سے آپ بازار جیسی کڑاہی تکہ گھرمیں ہی بناسکتی ہیں۔


کڑاہی تکہ بنانے کے لئے درکاراجزاء


(گوشت آدھا کلو (بوٹیاں
دہی آدھی پیالی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
بیسن دو کھانے کے چمچ
(پیاز ایک عدد (درمیانی، باریک کٹی ہوئی
نمک حسبِ ذائقہ
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
سونف آدھا چائے کا چمچ
(دھنیا آدھا چائے کا چمچ (ثابت
(سرخ مرچ پانچ عدد (ثابت
کوکنگ آئل تین کھانے کے چمچ
پانی حسبِ ضرورت

- Advertisement -

کڑاہی تکہ بنانے کی ترکیب


گوشت کی بوٹیوں کو دھو کر چھلنی میں ڈال کر پانی خشک کرلیں۔

زیرہ، سونف، ثابت دھنیا اور سرخ مرچ کو توے پر بھون کر گرائنڈ کرلیں۔

پیالے میں گوشت، ادرک لہسن کا پیسٹ، گرائنڈ کیا ہوا مصالحہ، نمک، دہی اور بیسن ملا کر گوشت کو دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

کڑاہی میں آئل گرم کرکے پیاز گولڈن براؤن کرکے تَل لیں۔

میری نیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ایک منٹ بھونیں، آدھا گلاس پانی ڈال کر ڈھک کر دھیمی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
گوشت گَل جائے تو اچھی طرح بھون کر چولہا بند کر دیں۔

کوئلہ دہکا کرگوشت کے درمیان میں پیازکا چھلکا یا روٹی کا ٹکڑا رکھ کرکوئلہ رکھیں اورایک چائے کا چمچ آئل ڈال کرکڑاہی کا ڈھکن ڈھک دیں۔

مزیدار کڑاہی تکہ نان کے ساتھ پیش کریں اوراہل خانہ سے داد وصول کریں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں