اشتہار

گول پتھروں سے تعمیر شدہ فرش کیسے تیار کیا جاتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

معاشی طور پر خوشحال اور فن و ادب کی سرپرستی کرنے والے ممالک میں فن کی نئی جہتیں سامنے آتی ہیں۔

یہ آج کا نہیں صدیوں پرانا رواج ہے، تاریخ میں خوشحال و زرخیز خطوں نے ہی فن و ادب کی سرپرستی کی اور اس شعبے میں بڑے بڑے نام پیدا کیے۔

ایسا ہی ایک فن فرش پر کندہ کاری کا ہے جس میں ہر دور میں نئی جہت سامنے آئی۔ کبھی فرش پر ٹھوس اشیا کو نصب کیا گیا، کبھی ان پر کندہ کاری کی گئی، اور کبھی خوبصورت نقش و نگاری سے فرش بنائے گئے۔

- Advertisement -

path-6

قدیم یونان میں فرش کو سجانے کے لیے چکنے گول پتھروں کا استعمال کیا جاتا تھا جو مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے ہوتے تھے۔ انہیں ایک خاص ترتیب کے ساتھ فرش میں نصب کر کے نہایت خوبصورت اور دیدہ زیب فرش تیار کیے جاتے تھے جن کے آثار آج بھی ماہرین کو کھدائیوں کے دوران ملتے ہیں۔

بعض اوقات ان پتھروں کے ذریعے فرش پر کسی خاص واقعے کا پورا منظر بھی تشکیل دیا جاتا تھا۔

path-7

اس فن کا آغاز ساتویں اور آٹھویں صدی قبل مسیح میں ہوا تھا تاہم پانچویں صدی قبل مسیح تک یہ فن اتنا مقبول ہوچکا تھا کہ فنکار باقاعدہ اس کی تربیت اور تعلیم حاصل کر کے اس میں نئی جہتیں اور نئے طریقہ کار معارف کرواتے۔

لیکن یہ فن کوئی آسان نہیں تھا۔ اس کے لیے سخت مشقت، صبر اور مہارت درکار ہوتی تھی جس سے نہ صرف ایک خوبصورت فرش تیار ہوتا بلکہ یہ اپنے اوپر چہل قدمی کرنے والوں کے لیے بھی کسی الجھن کا باعث نہیں بنتا۔

path-2

یہ فن آج بھی دنیا بھر میں رائج ہے اور آپ کو مختلف مقامات پر اس طرح کے گول پتھروں سے تعمیر کیے ہوئے فرش دکھائی دیں گے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ فرش کس طرح تعمیر کیا جاتا ہے؟

path-3

ایک یونانی فنکار اسٹیلیو گریکوس نے اس فرش کی تعمیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

آنکھوں کو دیدہ زیب دکھنے والا یہ فرش نہایت محنت سے تیار کیا جاتا ہے جس کی ایک جھلک آپ بھی دیکھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں