اشتہار

اسکول کو الوداع کہنے کا انوکھا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسکول اور کالج کا آخری دن متضاد کیفیات کا حامل ہوتا ہے۔ اس دن سخت بندشوں میں جکڑے روٹین اور پڑھائی سے آزادی بھی ملتی ہے، جبکہ کئی سال تک وہاں گزارنے کے بعد وہاں سے جاتے ہوئے دل اداس بھی ہوتا ہے۔

طلبا اپنے اسکول کے آخری دن کو مختلف انداز سے یادگار بناتے ہیں۔ کئی طلبا کچھ ایسا کرتے ہیں جو ان کے اسکول اور پیچھے رہ جانے والے ان کے دیگر جماعتوں کے طلبا کو یاد رہے اور اس کے لیے وہ انوکھے طریقے ڈھونڈتے ہیں۔

تاہم امریکی ریاست ایریزونا میں ایک ہائی اسکول کے طلبا اپنے اسکول کو نہایت انوکھے انداز سے الوداع کہتے ہیں۔

اسکول کے آخری دن طلبا تمام سال پڑھی جانے والی کتابوں اور کاغذوں کو جمع کرتے ہیں اور انہیں سیڑھیوں سے نیچے پھینک دیتے ہیں۔

- Advertisement -

بیک وقت سینکڑوں طلبہ جب کاغذات نیچے پھینکتے ہیں تو یوں لگتا ہے کہ جیسے سیڑھیوں پر آسمان سے کاغذ برس رہے ہوں اور سیلاب آگیا ہو۔

اس کے بعد جب سیڑھیاں مکمل طور پر کاغذوں سے بھر جاتی ہیں تو طلبا ان کاغذوں پر پھسلتے ہوئے نیچے آتے ہیں۔

بعد ازاں ان سیڑھیوں کی صفائی جونیئر طلبا کی ذمہ داری ہوتی ہے جنہیں مزید کچھ وقت اسکول میں گزارنا ہوتا ہے۔

یقیناً اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ کو بھی اپنا اسکول کا آخری دن یاد آجائے گا۔

ویڈیو بشکریہ: سی این این


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں