لندن : ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت میں مزید بائیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور بٹ کوائن تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں بٹ کوائن 6200 ڈالر سے نیچے بھی ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا، مجموعی طور پر بٹ کوائن کی قیمت میں پچپن فیصد کمی ہوچکی ہے۔
بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں نمایاں کم دیکھی جارہی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق فیس بک اور برطانوی بینک لائیڈز کی جانب سے پابندی عائد کرنےبعد ڈیجیٹل کرنسی سرمایہ کاروں میں اعتماد کھو رہی ہے۔
مزید پڑھیں : بٹ کوائن کی قیمت 8000 ڈالر سے نیچے گر گئی
گذشتہ ہفتے بٹ کوائن کے قیمت میں پندرہ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورکاروباری ہفتے کے اختتام پر بٹ کوائن کی قیمت 7625 ڈالر ہوگئی تھی۔
بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔ جبکہ اس صورتحال میں سرمایہ کاروں نے مزید نقصان سے بچنے کیلئے اپنی سرمایہ کاری نکالنا شروع کر دی ہے۔
صرف سال 2018 میں بٹ کوائن کی قیمت میں چالیس فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گذشتہ سال دسسمبر میں بٹ کوائن کی قیمت 20ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح تک گئی تھی۔